پاکستان کیخلاف ہتھکنڈےاور جعلی فلیگ آپریشنز بھارت کا معمول کا سیاسی آلہ کار بن چکے ہیں:آرمی چیف

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہےکہ پاکستان کیخلاف ہتھکنڈےاور جعلی فلیگ آپریشنز بھارت کا معمول کا سیاسی آلہ کار بن چکے ہیں

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے حاجی پیر سیکٹر لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر راولپنڈی نے ان کا استقبال کیا۔

آرمی چیف نے فرنٹ لائن پر افسران اور جوانوں کے ساتھ نمازعید اداکی اور اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائی

آرمی چیف نے جوانوں کے ہمراہ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی جب کہ جنرل عاصم منیر نے پاکستان کے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مادر وطن کے دفاع کے لیے فوجیوں کی لگن، بلندحوصلے اور عزم کوسراہتے ہوئے کہا کہ بطور فوجی ہم دوران ڈیوٹی اپنےگھروں اور پیاروں سے دور تہوارمنانے پرفخرمحسوس کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مقبوضہ کشمیرکے معاملے پریو این قراردادوں کے مطابق پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا اور مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہدپرگفتگو کی جب کہ انہو ں نے کشمیریوں پربھارت کے جاری ظلم وبربریت کی مذمت  بھی کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)انتخابات کے بعد بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈاکرنے کی کوشش کررہا ہے، ایسے ہتھکنڈے اور جعلی فلیگ آپریشنزبھارت کا معمول کا سیاسی آلہ کاربن چکے ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ انتخابات کے بعد بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈاکرنے کی کوشش کررہا ہے

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایسے ہتھکنڈے اور جعلی فلیگ آپریشنزبھارت کا معمول کا سیاسی آلہ کاربن چکے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کی حمایت کی ہے۔کسی بھی اشتعال انگیزی یا پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کافوری اورپرُعزم جواب دیا جائےگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں