عیدالاضحیٰ ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا
کراچی کی مسجد رحمانیہ، مسجد اقصہ، سبیل والی مسجد، لاہور کی جامعہ نعیمیہ مینار پاکستان ، پشاور کے عید گاہ گراؤنڈ اور اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی گئی۔
نماز کے بعد ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائیں اور غزہ کے مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئی
عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے۔

