اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نےکمیٹی کو بتایا کہ نان فائلر کی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ 5 لاکھ نان فائلرز کی فہرست میں سالانہ 20 لاکھ سے زیادہ آمدن والےلوگ بھی ہیں، ماضی یہ لوگ ٹیکس ریٹرن میں اپنی آمدن ظاہر کر چکے ہیں،نان فائلرپر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بھی زیادہ ہے، نان فائلر کی موبائل سم اور بزنس کو بھی بندکیا جاسکتا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ کا کہنا تھا کہ صرف گاڑی، پلاٹ یا گھر خریدنےکے لیے وقتی فائلر بننے والوں کو بھی اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔

