پنجاب اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا ٹیکس فری بجٹ پیش

بجٹ تقریر کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا وزیراعلیٰ مریم نواز نے مہنگائی کے مسئلے پرخصوصی توجہ مرکوز رکھی،  ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ کرنے والے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ اس حکومت کا پہلا ٹیکس فری بجٹ ہے، پنجاب میں ترقی کا آغاز ہوگیا ہے۔بجٹ کا مجموعی حجم5 ہزار 446 ارب روپے ہے

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بتایہ کہ کل آمدن کا تخمینہ 4 ہزار 643 ارب 40 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، 842 ارب روپے ڈویلپمنٹ اخراجات تجویز کیے گئے ہیں جبکہ سالانہ ڈویلپمنٹ پلان میں 77 نئے میگا پراجیکٹ شامل ہوں گے۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ موجودہ ریوینیو ہدف 960 ارب روپے مقرر کیا گیا 960 ارب ریوینیو صوبہ اپنے ذرائع سے اکٹھا کرے گا۔کم ازکم اجرت 32 ہزار سے بڑھا کر 37ہزار روپے کر نے کی تجویز ہے،سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں