وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں میں اعتراض کو مسترد کردیا
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہنا تھا زیادہ آمدن والوں پر زیادہ ٹیکس کا نفاذ ہوگا کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
ان کا کنہا تھا کہ 10 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو نا قابل برداشت ہے، ہمیں ٹیکس کے دائرہ کار کو بڑھانا ہے،غیر دستاویزی معیشت کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے
انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ٹیکسوں کی کمپلائنس اور انفورسمنٹ نہیں ہوئی، اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائزیشن کی جا رہی ہے، معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ہماری ترجیح ہے
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نان فائلزز کے لیے بزنس ٹیکس ٹرانزیکشن میں اضافہ کیا جا رہا ہے جس کا مقصد انہیں بھی ٹیکس نیٹ میں لانا ہے، نان فائلز کی اختراع شاید ہی کسی اور ملک میں ہو، نان فائلرز کے لیے ٹیکس ریٹ میں اضافہ کیا گیا ہے،
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا ہمارے پاس ڈیٹا موجود ہے کہ کس کے پاس کتنی گاڑیاں ہیں اور کون کتنا بل دیتا ہے، شہریوں کے لائف اسٹائل کا سارا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے

