اسٹاک ایکسچینج میں100 انڈیکس میں 2800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

وفاقی بجٹ پیش ہونے کے اگلے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھی گئی ایک موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 2864 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا

ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکسچینج فرخ ایچ خان نے بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں نئے شعبے آئے ہیں، نان فائلر ٹیکس نیٹ میں نہ آنے کا درد محسوس کرےگا

انہوں نے کہا کہ  ٹیکس لینا ضروری اور اس کا استعمال بھی ضروری ہے، بجٹ آئی ایم ایف پروگرام کے حصول کے لئے معاون ہو گا،حکومت بنیادی سہولیات دےکر عوام کا معیار زندگی بہتر بنائے، لوگ خوشی سے ٹیکس دیں گے، سی پیک کا فیز ٹو بہت ضروری ہے، بجٹ کا ری ایکشن بہت اچھا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں