کراچی: رہائشی منصوبے کے نام پر حیدرآباد کے شہریوں سے بڑا فراڈ کر کہ کروڑوں روپے بٹورنے کا انکشاف محکمہ اینٹی کرپشن نے اعلی سطحی تحقیقات شروع کردی
کچھ سال قبل حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں شمس آئی کون کے نام پر تقریبن 400 فلیٹوں پر مبنی میگا رہائشی منصوبہ شروع کیا گیا اور شہریوں سے کروڑوں روپے بٹورے گئے تاہم منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا
محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے اس ضمن میں اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کردی گئی ہے تحقیقاتی افسر کی جانب سے منصوبے کے لیگل ایڈوائزر اکرم میمن، کو اونر دین محمد میمن اور فرید میمن کو نوٹسز جاری کیئے گئے ہیں جس میں ان سے تمام ریکاڈ طلب کر لیا گیا ہے
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے سلسلے میں خریدی گئی زمین اور منصوبے کے لئیے متعلقہ اداروں سے حاصل شدہ منظوری کے کاغذات فراہم کیئے جائیں
اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق منصوبے کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے دوسری جانب الاٹیز کی جانب سے بھی بلڈر کو لیگل نوٹسز جاری کئے گئے
حیدرآباد کے نامور وکیل ایڈووکیٹ عمران علی بورانو کی جانب سے الاٹی قرت العین کی جانب سے ایک نوٹس بلڈر ارباب محمد الدین میمن ان کی اہلیہ کو پارٹنر فرہدہ عرف دعا میمن اور مہیش کمار کو لیگل نوٹس جاری کردے گئے
جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق اگر کام مکمل کر کے ان کی دکان کا قبضہ نہیں دیا گیا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی
دوسری طرف محکمہ اینٹی کرپشن نے قرۃالعین کی درخواست پر علیحدہ تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے قرت العین کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی تاخیر کی تمام ذمہدار دعا میمن ہے۔