نورعین فاطمہ کیس:ملزم قتل کا اعتراف کرچکا ہے:پولیس کا سپریم کورٹ میں بیان

کراچی: نورعین فاطمہ قتل کیس کی سپریم کورٹ کراچی جسٹری میں  جسٹس حسن اظھر رضوی اور جسٹس عرفان سادات پر مشتمل بینچ نے سماعت کی،جامشورو پولیس نے رپورٹ پیش کی۔

مدعی منصور سومرو اپنے وکیل میر احمد مگریو کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے

ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نورعین فاطمہ اور منصور سومرو کی شادی کی تصدیق نہیں اور نکاح نامہ بھی پیش نہیں کیا گیا

مدعی منصور سومرو کے ایڈووکیٹ میر محمد مگریو نے نورعین فاطمہ اور منصور سومرو کا نکاح نامہ عدالت میں پیش کیا

ایڈووکیٹ میر محمد مگریو نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان محمد علی اور احسن نے اپنے موبائل فون فرانزک رپورٹ کیلئے پولیس کو نہیں دیے۔

عدالت نے ملزمان محمد علی اور احسن کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے گرفتار کا حکم دیا اور پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔

مدعی منصور سومرو نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے عدالت کو وڈیو دکھائی جس میں پہلے سے گرفتار ملزم محسن نورعین کو قتل کرنے کا اعتراف کیا اور ترقے واردات بھی بیان کی

منصور سومرو نے کا کہنا تھا کہ نورعین کا ناحق قتل ہوا، اعلیٰ عدالت سے انصاف کی امید رکھتے ہیں۔

https:/latest-news/5135/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں