53ہزار سے زائد مشکو ک کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ جاری ہونے کا انکشاف

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان سے غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی  مشکوک شناختی کارڈ ز  پر خیبرپختونخو امیں 595 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں

ساڑھے 7 ہزار جعلی شناختی کارڈز رکھنےوالوں کے خلاف کیسز تیار کر لیے  گئے ہیں اور جن کے موبائل فون سم کارڈز بلاک کرنے اور ان کی جائیدادوں اور کاروبار کی نشاندہی کرکے انہیں واپس بھجوانے سمیت ان کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے غیر ملکی غیر قانونی تاجک باشندوں کو بھی واپس بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ افغان مدرسوں کے طلبا کے بارے میں بھی غور کیا جا رہا ہے،غیر ملکیوں کےنام پر 349 بے نامی جائیدادوں اور کاروبارکا بھی انکشاف ہوا ہے جنہیں چھان بین کے لیے ایف بی آر کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں افغانیوں کے نام پر 2343 مشکوک بینک اکاؤنٹس کی چھان بین بھی مکمل کر لی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں