
اسلام آباد: عدت کیس عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا معطلی کی درخواست دائر کردی ہے
بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ استغاثہ نے تضاد سے بھرپور کمزور شواہد عدالت میں پیش کیے
بشریٰ بی بی نے موقت اختیار کیا کہ شواہد کی بنیاد پر سزا نہیں سنائی جاسکتی تھی، ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا برقرار نہیں رہ سکتی۔
درخواست کے مطابق بشریٰ بی بی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے لیے جیل میں رکھا گیا ہے، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ضروری ہےکہ سزا معطلی کی درخواست جلد نمٹائی جائے۔
