چائنہ کی مدد سے خلائی مشن کا مشترکہ پروگرام دونوں ممالک کی کامیابی ہے،وزیر اعظم

بیجنگ: وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین کی مختصر مدت میں تیز رفتار ترقی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا پاک چائنہ فرینڈ شپ اینڈ بزنس ریسیپشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی اور بھائی چارے کی کہیں مثال نہیں ملتی، چین کی مختصر مدت میں تیز رفتار ترقی ہمارے لیے مشعل راہ ہے.

انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ فرینڈ شپ کی تقریب میں خطاب کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میں نے 1981میں پہلی بار چائنہ کا دورہ کیا تھا۔ چین نے قلیل عرصے میں ترقی کی منازل طے کی ہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان چین کے تجربات سے فائدہ اٹھارہا ہے،چائنہ کی مدد سے خلائی مشن کا مشترکہ پروگرام دونوں ممالک کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں