
کراچی: ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے عدلیہ مخالف بیان پر توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں معافی سے متعلق بیان حلفی جمع کرادیا۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ عدلیہ سے متعلق اپنے ہربیان بالخصوص 16مئی کی پریس کانفرنس پرغیر مشروط معافی چاہتا ہوں
مصطفیٰ کمال نے بیان میں کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا دل سے احترام کرتا ہوں، عدلیہ اور ججزکے اختیارات اور ساکھ بدنام کرنےکا تصوربھی نہیں کرسکتا۔معزز عدالت سے معافی کی درخواست اور خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگنےسے انکار کردیا اور 16صفحات پر مشتمل جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔
فیصل واوڈا نے سابق وزیر نے رؤف حسن، مولانافضل الرحمان اور شہبازشریف کی تقریروں کےٹرانسکرپٹ بھی عدالت میں پیش کردیے اور اپنے جواب میں کہا کہ ان کی پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین نہیں بلکہ ملک کی بہتری تھا۔
