مہنگائی ایک سال میں کم ہو کر 38 فیصد سے 11.8 فیصد پر آ گئی

اسلام آباد: پاکستان میں مہنگائی ایک سال میں کم ہو کر 38 فیصد سے 11.8 فیصد پر آ گئی

ادارہ شماریات کے مطابق اپریل کے مقابلے میں ماہ مئی میں سی پی آئی افراطِ زر 11.76 فیصد ریکارڈ ہوا ہے

ماہانہ رپورٹ کے مطابق اپریل میں مہنگائی 17.2 فیصد کی سطح پر تھی،مئی 2024ء میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 3.24 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مئی میں مہنگائی 11.76 فیصد پر آ گئی، مئی میں شہروں میں مہنگائی میں 2.80 فیصد، دیہات میں 3.89 فیصد کمی ہوئی ہے۔جولائی 2023ء سے مئی 2024ء تک مہنگائی کی شرح 24.52 فیصد رہی، مئی میں مائع ایندھن 9.4 فیصد، بجلی کے چارجز 4.5 فیصد، موٹر فیول 3.18 فیصد سستا ہوا۔گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں ٹماٹر و پیاز 51 فیصد، چکن 35.2 فیصد، گندم 22.7 فیصد سستی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق مئی میں آلو 14.73 فیصد، گوشت 4 فیصد اور لوبیا 3.9 فیصد مہنگا ہوا، ٹرانسپورٹ اور طبی سہولتوں میں 3،3، انڈوں کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں