مالدیپ نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی

رپورٹس کے مطابق مالدیپ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی شہریوں کے مالدیپ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کابینہ نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے سے متعلق قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اور ملک میں اسرائیلی پاسپورٹ ہولڈرز کے داخلے پر پابندی عائد کی جارہی ہے جبکہ فلسطینیوں کی امدادی مہم کے لیے مالدیپ کے صدر محمد معیزو خصوصی ایلچی بھی تعینات کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ نے مالدیپ میں موجود اسرائیلی شہریوں کو بھی ملک چھوڑنے کی تجویز دی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں