
واشنگٹن :امریکا،قطر اور مصر نے اسرائیل اور حماس سے صدر جوبائیڈن کے مجوزہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر، امریکا اور مصر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن کا مجوزہ معاہدہ مستقل جنگ بندی کا روڈ میپ اور تنازع کا خاتمہ کرے گا۔
مشترکہ بیان کے مطابق جوبائیڈن کا مجوزہ معاہدہ غزہ کے لوگوں اور یرغمالیوں کے اہل خانہ دونوں کے حق میں ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل، حماس جنگ بندی کا نیا منصوبہ پیش کرتے ہوئے حماس سے قبول کرنے کا مطالبہ کیا تھا،امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ جنگ بندی ختم کرنے وقت ہے ، اور ہم اس موقع کو گنوا نہیں سکتے، یہ مجوزہ منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ہے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلا مرحلہ 6 ہفتے تک ابتدائی جنگ بندی کا ہے، اس دوران اسرائیلی فوجیں غزہ سے نکل جائیں گی، یرغمالیوں اور سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ ہوگا
