پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش کے باوجود پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

درخواست گزار اظہر صدیق نے  موقف کیا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی، وزیراعظم نے 15 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی

درخواست گزار نے کہا کہ وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی سفارش مسترد کر کے غیر قانونی اقدام کیا، عدالت وزارت خزانہ کو وزیراعظم کی سفارش کے مطابق پٹرول کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے

واضح رہے کہ گزشتہ رات وزارت خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لٹر کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں