
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کی حج پرواز کو ہنگامی طور پر ریاض ائیرپورٹ پر لینڈ کرا لیا گیا۔
حج پرواز کو ہائی ٹمپریچر کی وارننگ کے باعث لینڈ کرا لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق دوران پرواز طیارے میں دھماکے کی آواز سنی گئی،اطلاع پر طیارہ جدہ سے موڑ کر ریاض ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا
پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی حج پرواز رات 10 بجے کراچی سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی، دوران پرواز طیارے کے کارگو کیبن میں ہائی ٹیمپریچر کی وارننگ آئی جس کے بعد پرواز کو ریاض ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔
