
اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے 13 ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دے دیا گیا, چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 13 رکنی بنچ 3 جون کو سماعت کرے گا۔
جسٹس مسرت ہلالی کے علاوہ سپریم کورٹ کے تمام ججز بنچ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
