
امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ملک میں سیاسی بحران کی وجہ سے معاشی بحران ہے، ادارے بھی آپس میں تقسیم ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے نے کہا کہ بلوچستان میں ہدایت الرحمان کی گرفتاری کو 100 دن ہوگئے،
ہدایت الرحمان نے گوادر کے ماہی گیروں کے لئے احتجاج کیا تھا، بلوچستان میں مکمل امن اور سی پیک کی تکمیل چاہتے ہیں۔ مولانا ہدایت الرحمان کو فوری رہا کیا جائے