28مئی یوم تکبیر: وزیر اعظم کا آج عام تعطیل کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے دن، 28 مئی یوم تکبیر کو سرکاری چھٹی قرار  دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن نےعام تعطیل کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق 28 مئی یوم تکبیر  پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی،تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کا کہنا ہےکہ  یوم تکبیر  پاکستانی قوم کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے

وزیراعظم کے مطابق آج کے دن پوری قوم نے اس ملک کی سالمیت کے لیے یہ فیصلہ کیا کہ ملکی دفاع پر کسی قسم کا بیرونی دباؤ قبول کرکے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔یوم تکبیر سیاسی اور دفاعی قوتوں کے اس ملک کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کے لیے ایک جھنڈے، سبز ہلالی پرچم  تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئیں، آج کے روز  ہم یہ عہد کریں کہ نا صرف بیرونی دشمنوں، بلکہ پاکستان میں موجود 9 مئی جیسے واقعات سے انتشار کے خواہشمند عناصر کی شرپسندی کو  اتحاد، تنظیم  اور  یقینِ محکم کے ساتھ ساتھ دن رات محنت سے ناکام بنائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں