
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہا ہےکہ ، تمام شواہد موجود ہیں کہ بشام حملے کے لیے افغان سرزمین استعمال ہوئی، بشام میں چینی انجینئرز پرحملہ کالعدم ٹی ٹی پی نے کیا، افغانستان دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ چلائے یا انہیں ہمارے حوالے کرے۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں، دونوں ممالک مختلف فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، وہ ہماری بہتری اور ہم ان کی بہتری کے لیےکام کرتے ہیں
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کے لیے افغان سرزمین استعمال ہوئی، کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے، افغان عبوری حکومت سے ٹی ٹی پی کی قیادت گرفتار کرنےکی درخواست کی ہے، افغانستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن یہ اسی صورت ممکن ہےکہ وہ تعاون کریں، افغانستان دہشت گردوں کے خلاف ٹرائل کرے یا انہیں ہمارے حوالے کرے۔
