حماس نےکئی اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کو قیدی بنانے کا دعویٰ کردیا

حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ  نے کہا کہ جبالیہ کیمپ میں لڑائی کے دوران متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا اور کئی کو قیدی بنایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں نے  کئی صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور  زخمی کردیا جبکہ  اسرائیلی فوجیوں کو قیدی بھی بنا لیا۔

حماس کے مسلح ونگ کے ترجمان کی جانب سے قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں جبکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے حماس کے فوجیوں کو قیدی بنانے کے دعویٰ کی تردید کی گئی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں