
پاکستان کے معروف سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے،صاحبزادی نے والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
طلعت حسین بھارت کے شہر دہلی میں 1940 میں پیدا ہوئے اور 1970 سے قبل کم عمری میں اداکاری کا آغاز کردیا تھا۔
لندن سے تعلیم حاصل کرنے والے طلعت حسین نے برطانوی ٹی وی سمیت بالی وڈ فلموں میں بھی کام کیا۔
صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ کا کہنا ہے کہ طلعت حسین کافی روز سے نجی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل تھے
سید احمد شاہ کے مطابق طلعت حسین شروع سے ہی آرٹس کونسل کراچی کے رکن رہے ہیں اور وہ آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی میں بھی شامل تھے،مرحوم طلعت حسین ایک بہترین انسان اور زبردست آرٹسٹ تھے۔
