ہیلی کاپٹر حادثے میں مجرمانہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے:ایرانی فوج

تہران:رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں کوئی مجرمانہ سرگرمیوں کے ثبوت نہیں ملے۔

ایرانی فوج کے جنرل اسٹاف نے حادثے کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ تیار کرلی جس میں بتایا گیا ہےکہ ہیلی کاپٹر نے بلندی پر پہاڑی سلسلے سے ٹکرانے کے بعد آگ پکڑ لی تھی

رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر پری پلان روٹ پر پرواز کررہا تھا، ہیلی کاپٹر نے حادثے سے قبل طے شدہ روٹ پر سفر نہیں کیا، ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے میں اب تک کسی بھی مجرمانہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے ہیں جب کہ ہیلی کاپٹر کے ملبے میں گولی کا بھی کوئی سراخ موجود نہیں ہے۔

ایرانی فوج کی تحقیقات میں کہا گیا ہےکہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ شمال مغربی پہاڑی سلسلے سے ملا جسے ایرانی ڈرونز نے تلاش کیا،حادثے سے قبل واچ ٹاور اور فلائٹ کریو کے درمیان گفتگو میں کسی بھی قسم کی کوئی مشتبہ بات سننے کو نہیں ملی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں