
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی قیمت میں 6.49 فیصد تک اضافہ کردیا
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں 0.86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 0.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے،سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 13.74 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
