
اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے انسداد تجاوزات آپریشن کرتے ہوئے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرا دیا اور دفتر سیل کردیا۔
آپریشن سے قبل پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانے والے راستوں کو بند کر دیا جبکہ سی ڈی اے نے تحریک انصاف کے دفتر کو سیل کرنے کا حکم نامہ بھی چسپاں کردیا۔
سی ڈی اے کا مؤقف ہےکہ سیکٹر جی ایٹ فور میں واقع پلاٹ سرتاج علی نام کے شخص کو الاٹ ہے، آپریشن غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کے لیےکیا گیا۔
دوسری جانب سیکرٹریٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو میں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہرنے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس سیکرٹریٹ پر تجاوزات کے حوالے سے کبھی کوئی نوٹس نہیں آیا
