
وزیراعظم شہباز شریف نے تہران میں مرحوم صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے لیے منعقدہ یادگار تقریب میں شرکت کی اور مرحوم صدر کے بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم ایرانی صدر کو پاک ایران تعلقات کے فروغ اور خطےکے لیے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم نے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت بھی کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دکھ اورغم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام سےدلی تعزیت کرتے ہیں،مرحوم ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی پاکستان کے عظیم دوست تھے۔
