
لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی جیل سے رہا ہوگئے۔
پنجاب اسمبلی بھرتی کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
چوہدری پرویز الہٰی کوٹ لکھپت جیل سے ظہور الہٰی پیلس پہنچ گئے ہیں۔
پرویز الہٰی کے وکیل کا مؤقف تھا کہ پرویز الہٰی کا اِن بھرتیوں سے کوئی تعلق نہیں، اینٹی کرپشن نے مقدمہ 2سال کی تاخیر سے درج کیا تھا۔
