
لاہور: پنجاب میں شدید گرمی کی لہر کے باعث اسکولوں کی تعطیلات 25 مئی سے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم اسکولز ونگ نے ہیٹ ویو کے پیش نظر تمام سرکاری ونجی اسکولوں کو 25 سے 31 مئی تک بند کرنے کا مراسلہ جاری کردیا
موسم گرما کی عام تعطیلات یکم جون کے بجائے 25 مئی ہی سے شروع ہوجائیں گی جو 14 اگست تک جاری رہیں گی۔
