
صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا میں خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ملک کی بجلی آن اور آف کرنے کا بٹن خیبر پختونخوا کے پاس ہے، بیٹھیں اور مسائل حل کریں ورنہ غیر ذمہ دار لفظ چھوٹا ہوگا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ آپ کا زور کشمیر میں دیکھ لیا، خیبر پختونخوا کے عوام نکل آئے تو کیا حال ہوگا۔ بات نہ سنی گئی تو خیبرپختونخوا میں واپڈا کے دفاتر ٹیک اوور کر کے دکھائیں گے
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اپنے صوبے کے عوام کیلیے چور کا لفظ برداشت نہیں کریں گے، چور کون ہے دنیا جانتی ہے۔
