ملکی معیشت کو دبارہ پٹری پر لانے کیلئے پرعزم ہیں: عطاء اللہ تارڑ

وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ سے جاپان کے سفیر منسوہیروواڈا نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، فریقین کا دورطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

اس موقعے پر عطاء تارڑ کا کہنا تہا کہ پاکستان اور جاپان میں دوستی اور تعاون کا دیرینہ رشتہ قائہ ہے اور جاپان پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دار ہے۔

عطاء تارڑ کا کہنا تہا کہ ٹیسکس نیٹ بڑھانے، بہتر کاروباری ماحول، سرمایہ کاری کیلئے کئی اقدامات ٹھائے ہیں،نجی شعبہ کو کاروابار میں سہولیات فراہم کرنے کیلے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں

وزیراطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد معاشی ترقی میں تیزی آئی ہے،عالمی جریدے پاکستان کی معاشی ترقی میں مزید بہتری کی پیشنگوئی کررہے ہیں،پوری دنیا کو فیک نیوز کا بڑا چیلنج درپیش ہے جس پر قابوپانے کیلئے کام رکنا ہوگا۔ ملکی معیشت کو دبارہ پٹری پر لانے کیلئے پرعزم ہیں۔جاپان انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی پاکستان کی ترقی میں معاونت کر رہی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں