اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ اور رفح میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے

حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 60 سے زیادہ فلسطینی شہید جبکہ کئی زخمی ہوگئے

اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں شہریوں کے مجمعے پر بھی میزائل برسا دیے جس سے کئی افراد شہید ہوگئے۔

اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جوابی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

اسرائیلی فوج کی فلسطینی مزاحمت کاروں سے شدید جھڑپوں کے دوران القسام بریگیڈ نے رفح میں اسرائیلی ٹینکوں پر ڈرامائی حملے کی وڈیو جاری کردی۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023  سے اب تک غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں 35 ہزار 233 افراد شہید اور 79 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں