
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی (پی ٹی آئی) عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے ضمانت پر رہا کرنےکا حکم جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنایا گیا ہے۔عدالت نے فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا جس میں بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر آزاد کرنے کا حکم دیدیا
