اسٹریٹیجک اداروں کے سوا تمام ریاستی ملکی اداروں کی نجکاری کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹریٹیجک اداروں کے سوا دیگر تمام ریاستی ملکی اداروں کی نجکاری کا اعلان کردیا۔

پہلے تو بات ہورہی تھی پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی مگر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے دیگر اداروں کی نجکاری کا بھی اعلان کردیا ہے۔

وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کے امور کے حوالے سے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی صدارت میں اہم جائزہ اجلاس ہوا

اجلاس میں وزارت نجکاری و نجکاری کمیشن کی طرف سے نجکاری پروگرام 2024-2029 کا روڈ میپ پیش کیا گیا۔

وزیراعظم نے اسٹریٹیجک ریاستی ملکیتی اداروں کے سوا دیگر تمام ریاستی ملکیتی ادا رے خواہ وہ نفع بخش ہیں یا خسارہ زدہ، انہیں پرائیویٹائز کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے تمام وفاقی وزارتوں کو اس حوالے سے ضروری کارروائی اور نجکاری کمیشن سے تعاون کی ہدایت بھی کردی ہے

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروبار اور سرمایہ کاری دوست ماحول یقینی بنانا اور اس حوالے سے سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنا ہوتا ہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں