وفاقی اداروں میں گریڈ ایک سے 17 کی 1102 خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری

اسلام آباد: ملک کے بیروزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ وفاقی وزارتوں اور ماتحت اداروں میں گریڈ ایک سے 17 کی 1102 خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد میں میڈیکل آفیسرز (گریڈ17) کی 12خالی آ سامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی جاری کردیا گیا

نیشنل لائبریری میں گریڈ 16 اور 17 کی 2، انفارمیشن سروس اکیڈمی میں گریڈ ایک سے 13 کی 5 اور  دفاع ڈویژن میں گریڈ 4 سے 15 کی 206 بھرتیاں کی جائیں گی

وزارتِ سمندر پار پاکستانیز میں گریڈ ایک سے 15 کی 66، پمز اسپتال میں گریڈ ایک سے 15 کی 429 (بشمول 85 ریگولر)، وزارتِ دفاع (جی یچ کیو) میں انفارمیشن افسر گریڈ 17 کی ایک اور گریڈ 16 کے کمپیوٹر آپریٹر کی ایک آسامی ہے۔

بھرتیاں ایف پی ایس سی کے ذریعے ہوں گی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر ادارے کیلئے الگ الگ این او سی جاری کردیے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں