
بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کے معاہدے کو خفیہ رکھنے کا اعتراف کرلیا
اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ190 ملین پاؤنڈ برطانیہ میں منی لانڈرنگ نہیں بلکہ مشکوک ٹرانزیکشن کے باعث پکڑے گئے تھے۔
بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ خفیہ رکھنا پراپرٹی ٹائیکون اور نیشنل کرائم ایجنسی کی ڈیمانڈ تھی،سول عدالت میں کیس چلتا تو 5 سال تک پیسے پاکستان نہیں آسکتے تھے۔
میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فرح گوگی تو بشریٰ بی بی کی دوست تھیں، خود ان کی فرح گوگی سے صرف تین ملاقاتیں ہوئی تھیں، شہزاد اکبر پاکستان آیا تو ائیرپورٹ سے گرفتار ہوجائے گا۔
