ہمارے شہداء قوم کیلئے اُمید اور استقامت کی کرن ہیں:آرمی چیف

جنرل ہیڈ کوارٹرزراولپنڈی (جی ایچ کیو) میں شاندار خدمات پر فوجی جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ  مادر وطن کے دفاع کیلئے جان کی قربانی سےبڑھ کر کچھ نہیں،۔ہماری آزادی اورسلامتی اپنے ہیروزکی قربانیوں کی مرہون منت ہے،ہمارے شہد اءا قوم کیلئے اُمید اور استقامت کی کرن ہیں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے مختلف آپریشنز کے دوران بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرنے والے سپوتوں میں ستارہ امتیاز ملٹری۔ تمغہ بسالت اور دیگرتمغے تقسیم کئے

شہداء کےتمغے ان کے اہل خانہ نے وصول کئے،آرمی چیف نے شہداء اور غازیوں کو شاندارخراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں انتہائی لگن اور قربانی کے جذبے کے ساتھ لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں