آزاد کشمیر کیلئے 23 ارب روپے منظور،آٹا اور بجلی سستی کردی گئی

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت  آزادکشمیر کی صورتحال پر خصوصی  اجلاس ہوا

اجلاس میں آزادکشمیر کے  عوام کے مسائل کو حل کرنےکے لیے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی گئی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا کہنا  تھا کہ آج  وزیراعظم پاکستان نے ہنگامی اجلاس بلایا  جس  میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی

چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات تسلیم کرلیے گئے، سستی روٹی، سستی بجلی کے مطالبات سےکوئی انکار  نہیں کرسکتا

انہوں نے کہا کہ پہلے 3100 روپے فی من آٹےکا نرخ تھا، آٹے کا  اب فی من نرخ 2000 روپے مقررکیا گیا ہے، بجلی کے ایک  سے 100 یونٹ تک کے نرخ 3 روپے، 100 سے 300 یونٹ کے 6 روپے ہوں گے

وزیراعظم آزادکشمیرکا کہنا تھا کہ سبسڈی سے 23 ارب روپےکا بوجھ پڑے گا جسے حکومت پاکستان نے خوش دلی سے قبول کیا

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکاء کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا نہ کوئی زخمی ہوا، حالیہ صورتحال میں100 سے زائد پولیس اہلکار  زخمی ہوئے،پرُامن جدوجہد میں کسی بھی جگہ تعطل کرنےکا حکومت کا کوئی ارادہ نہیں تھا، عرصہ دراز سے التوا میں  پڑے کام کے لیے حکومت آزادکشمیرکو وسائل فراہم کردیے گئے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں