
اسلام آباد: 16 مئی سے 31مئی تک پیٹرول کی قیمت میں 13روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8سے 9.50روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 16مئی 2024سے پیٹرول کی قیمت میں 13روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 9.50روپے فی لیٹر کمی کی جاسکتی ہے۔
عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت 6.32ڈالرز فی بیرل کم ہوکر 99.93 ڈالرز اور ڈیزل کی قیمت اب 4.97 ڈالرز فی بیرل ہوگئی ہے جس باعث پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان ہے،رواں ماہ میں لگاتار دوسرا ریلیف ہوگا
