
غزہ:اسرائیل کے مسلسل حملوں میں 6 ماہ سے زائد عرصے کے دوراں شہید ہونے والوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
وزارت صحت غزہ مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 35 ہزا 34 افراد شہید ہوچکے ہیں۔
صہیونی فوج کے حملوں میں 78 ہزار 755 افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ شہدا میں 15 ہزار بچے بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ مختلف ممالک کی تجاویز پر حماس جنگبندی پر آمدہ ہوگیا تھا تاہم اسرائیل نے انکار کردیا تھا
