اب کوئی سکول ٹیچرز کی کمی کی وجہ سے بند نہیں ہوگا: مراد علی شاہ

حیدرآباد: اجلاس مں  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پپلز  پارٹی سندھ کے صدر نثار کھڑو، صوبائی وزراء؛  شرجلپ انعام ممن ، علی حسن زرداری،ناصرحسن  شاہ، سعدد غنی، جام خان پارٹی کے ڈویژنل صدر اور پارٹی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر تعلیم نے یقین دلایا ہے کہ کوئی سکول اب ٹیچرز کی کمی کی وجہ سے بند نہیں ہوگا ،ہم صحت کے شعبہ میں بہترین کام کررہے ہیں

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ  ، ہم پرائیویٹ سیکٹر کے ہسپتالوں کو بھی سپورٹ کررہے ہیں، این آئی سی وی ڈی نیٹ ورک سے ہزاروں جانیں بچی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد اور کراچی کے میئرز پیپلزپارٹی سے ہیں، سندھ کے لوگ پیپلزپارٹی سے امیدیں لگائے ہوئے ہیں، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، ہم کسان کارڈ پر بھی کام کررہے ہیں  اوربے نظیر لیبر کارڈ پر بھی کام شروع کردیا،300 بجلی کہ یونٹس فری دینے پر بھی کام کررہے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا ہم سیلاب متاثرین اور انفراسٹرکچر کے لیے کام کررہے ہیں، ہم نے 21 لاکھ گھر بنانے کا ارادہ کیا ہے، ان 21 لاکھ گھروں کی فنڈنگ کا بندو بست ہوگیا، اس وقت 6 لاکھ کے قریب گھر زیر تعمیر ہیں، تقریبا ایک لاکھ کے قریب گھر بن گئے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں