آزاد کشمیرصورتحال: متعدد شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل

عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر آزاد کشمیر میں چوتھے روز بھی ہڑتال کی گئی

بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف حتجاج میں شرکت کیلئے مختلف علاقوں سے مظفر آباد جانے کے لیے قافلے روانہ ہوگئے ہیں۔

سدھنوتی آزاد کشمیر سے آنے والے مظاہرین نے بلوچ اور اعوان آباد کے مقام پر انتظامیہ کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹا دیں۔

مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر لانگ مارچ، پہیہ جام اور ہڑتال کا چوتھا روز ہے

بھمبر، باغ اور  میرپورآزادکشمیر میں موبائل نیٹ ورکس اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

گزشتہ روز آزادکشمیر  میں بجلی مہنگی اور  ٹیکسز کے خلاف احتجاج کے دوران  مظاہرین اور  پولیس میں تصادم کے باعث ایک اے ایس آئی جاں بحق، متعدد مظاہرین  اور  پولیس اہلکار  زخمی ہوگئے تھے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مہنگائی اور ٹیکسز کے خلاف میرپور سے مظفر آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا تھا

https:/latest-news/11341/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں