
میری وارننگ پرعمل نہ ہوا تو آپ کی گرانٹ، گاڑی سب بند کردوں گا
ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اوقات میں رہیں، آپ کاسیاست سےکوئی تعلق نہیں.
انہوں نے کہا کہ گورنرکے پاس آئینی عہدہ ہے لہٰذا وہ سیاسی گفتگو سے اجتناب کریں، سیاسی بیان دو اور نہ صوبےکے چیف ایگزیکٹوکے خلاف بولو، وہ منتخب ہے تمہاری طرح غیرمنتخب نہیں
وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میری وارننگ پرعمل نہ ہوا تو آپ کی گرانٹ، گاڑی سب بند کردوں گا۔
وزیراعلیٰ کے پی نے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تمیزکے دائرے میں رہو اور اپنی اوقات سے باہرمت جاؤ، حد سے گری ہوئی باتیں نہ کرو، گورنر کی اس وقت صوبے میں کوئی حیثیت ہے نہ کام ہے۔
