
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 27 مخصوص ارکان کی رکنیت معطل کر دی۔
اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں 27 مخصوص نشستیں معطل کی گئیں۔
اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن رکن رانا آفتاب کا مخصوص نشستوں پر پوائنٹ آف آرڈر درست قرار دیا۔
معطل خواتین ارکان میں ن لیگ کی 21 ، پیپلزپارٹی، آئی پی پی اور ق لیگ کی ایک ایک رکن شامل ہیں جبکہ معطل اقلیتی ارکان میں ن لیگ کے 2 اور پیپلزپارٹی کا ایک رکن شامل ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے نتیجے میں پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے 23 اور پیپلزپارٹی کے 2 ووٹ کم ہوگئے ہیں.
