
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت تجارت کے شعبے کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس کو تجارتی اور برآمدی شعبے میں حالیہ پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت کے حوالے سے بات چیت حتمی مراحل میں ہے
وزیراعظم کی زیرصدارتے اجلاس کو بتایا گیا کہ ازبکستان اور تاجکستان کے ساتھ راہداری تجارتی معاہدے فعال ہو چکے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں
دوراں اجلاس شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ایسی تجارتی پالیسی تیارکرنے کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں آسانیاں اور سہولت ہو
ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ غیر روایتی اشیاء کی برآمدات کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں۔تجارت اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پالیسیاں بناتے ہوئے نجی شعبے سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے، شہباز شریف نے بیرون ملک پاکستانی مشنز میں تعینات ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ افسران کی کارکردگی جانچنے کے لئے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت بھی دیدی
