
صدر مملکت آصف زرداری نےکہا ہےکہ 9 مئی کو تشدد کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔
ایک بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ 9 مئی ملکی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائےگا۔
صدر آصف علی زرداری نے ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹ پر مبنی مہم کے سدباب کا طریقہ کار وضع کرنےکی ضرورت ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں رواداری اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیےکام کریں۔
