کراچی سے پہلی حج پرواز 150 مسافروں کو لیکر مدینہ منورہ کیلئے روانہ

 

کراچی سے پہلی حج پرواز 150 مسافروں کو لیکر  مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہو گئی دوسری حج پرواز کیلئے عازمین حج کی امیگریشن کا عمل جاری ہے۔

ڈائریکٹرحج امتیازشاہ کے مطابق دوسری حج پرواز بھی آج رات ہی روانہ ہوگی، دونوں پروازوں سے مجموعی طور پر 330 عازمین حج  سعودی عرب روانہ ہوں گے

امتیازشاہ کے مطابق  آج روانہ ہونےو الی دونوں پروازیں نجی ائیرلائنز آپریٹ کررہی ہیں۔جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے

ڈائریکٹرحج امتیازشاہ کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر عازمین حج کے سامان کی خصوصی طور پر پیکنگ مفت کی جا رہی ہے۔سعودی امیگریشن حکام کو 8 کاؤنٹرز دیے گئے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں