اسلام آباد:
وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ویژن کو آگے بڑھانے کیلئے کاروباری افراد سرمایہ کاری کریں۔
اسلام آباد میں وفاقی وزراء جام کمال اور عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان اب امداد نہیں کاروبار پر توجہ دے رہا ہے، سعودی تجارتی وفد پاکستان کے اہم دورے پر ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے 30 سے 35 کمپنیاں آئی ہوئی ہیں
وفاقی وزیر نے کہا کہ ، ہمارا سعودی عرب سے بھائی جیسا رشتہ ہے، ہمارا مقصد ہے ایک نیا خاکہ آپ کے سامنے لایا جائے، ملک میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے کہ یہ ہو جائے گا وہ ہو جائے گا، ایسا کچھ نہیں ہوگا
مصدق ملک نے کہا کہ ہم اس ناامیدی کو ختم کر رہے ہیں، ملک آگے بڑھے گا، نئی امید کی طرف دیکھیں، ہمارے بچوں کو نیا روزگار ملے گا۔
