کراچی میں پاسپورٹ آفس 24گھنٹےکھلا رہےگا

وفاقی  وزارت داخلہ  نے کراچی  اور  لاہور  میں ایک ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹےکھلا رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا تھا کہ عوام کی سہولت کےلیے لاہور اور کراچی میں ایک ایک پاسپورٹ آفس 24گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے پاسپورٹ دفتر کھلا رہنے سے شہری کسی بھی وقت پاسپورٹ بنوا سکتے ہیں۔ یہ اقدام پاسپورٹ تک شہریوں کی فوری رسائی آسان بنانےکے لیےکیا جا رہا ہے۔

کراچی میں عوامی مرکز شارع فیصل پر قائم ریجنل پاسپورٹ آفس اور لاہور میں گارڈن ٹاؤن کا ریجنل پاسپورٹ آفس 24 گھنٹےکھلا رہےگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں