چترال آئی امریکی خاتون نے پولو کے معروف کھلاڑی سے شادی کرلی

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

مقامی میڈیا کے مطابق امریکی خاتون کلیئر اسٹفین اور پولو کھلاڑی انور ولی عرف موشور کی شادی جمعرات کو اسلام آباد میں ہوئی، نکاح کی تقریب میں لڑکے کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے۔

امریکی خاتون ایک سال قبل پاکستان کے دورے پر آئی تھیں اور ملک کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے جب وہ بونی پہنچیں اور وہاں واقع انور ولی کے ہوٹل میں رہیں تو اُنہیں چترال کا ماحول اور لوگ اتنے اچھے لگے کہ انہوں نے یہاں 6 ماہ قیام کیا۔

رپورٹس کے مطابق چترال کے علاقے بونی سے تعلق رکھنے والے دولہا انور ولی مشہور پولو کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ کھوار زبان کے شاعر اور ویلیج کونسل بونی کے چیئرمین بھی ہیں۔

واضح رہے امریکی خاتون کلئیر اسٹیفن اپنے قیام کے دوران یہاں کے لوگوں کے ساتھ گھل مل گئی تھیں اور اُنہوں نے انور ولی کے ساتھ مل کر اپر چترال میں خواتین کی تعلیمی ترقی اور مقامی ہنڈی کرافٹ فروغ کے لیے ایک سینٹر بھی تعمیر کیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں